Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان  کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مجھے عہدوں کا لالچ نہیں،پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرے خلاف ہے،وہ جس ایجنڈے کیلئے نکلے تھے وہ ایجنڈا آج ختم ہوگیاہے۔

پی ٹی آئی کو اس وقت اٹھایا جب مردہ گھوڑا بن گئی تھی‘بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شبلی فراز اور عمرایوب رکاوٹ ہیں ،دونوں کا کچا چٹھا کھولوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سفیر کے اعتراض کی بنیاد پر چیئرمین پی اے سی سے نامزدگی ختم کرکے میری تذلیل کی گئی، اس عہدے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کیلئے کبھی مشکلات پیدا نہیں کروں گا، مجھے بے توقیری قبول نہیں‘بانی پی ٹی آئی نے مجھے پولیٹیکل کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، پولیٹیکل کمیٹی میں ووٹنگ کر کے مجھے ہٹایا گیا۔میں تو الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتا تھا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو متنازع بیانات دینے پر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے شیر افضل مروت کے حالیہ بیان پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی معاملات سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے بھی نکالنے کی تجویز دی تھی۔

Related posts

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

لاہور، ملتان میں مرغی مہنگی ، پشاور میں سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment