Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔

قیمتوں میں اضافہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔

اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ ساتھ ہی اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ انہوں نے بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کا حکم دیا۔

Related posts

یومِ استحصال پراسلام آباد میں واک، ریڈ زون میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

سماجی رہنما صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا

admin

راشد خان کے بھائی کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

Mobeera Fatima

Leave a Comment