Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سانحہ 9 مئی ، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں طلب

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت اور شہداء سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا جائے گا ، اس کے علاوہ کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی و جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔

علاوہ ازیں پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس بھی کل 9 مئی کو طلب کر لیے گئے ہیں۔ دونوں اسمبلیوں میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد لائی جائے گی ۔

Related posts

گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت سے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیراعظم

Mobeera Fatima

چھ ماہ بعد ناران سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

admin

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment