Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیر افضل مروت کی چھٹی ، چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص کے نام کی منظوری

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی۔

شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی، شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری نے ووٹ دیا جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کیا تھا۔ دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کا نام تجویز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلایا گیا نہ مشورہ ہوا۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت ، 27 دکانیں سیل

Mobeera Fatima

اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کیلئےخوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین

Mobeera Fatima

Leave a Comment