Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،چائنہ ائیر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی(سی اے سی سی) نے ”ماڈرن ریذیڈینشل کمپلیکس“ کی تعمیر کامیابی سے مکمل کر لی۔

گوادر پرو کے مطابق چار رہائشی عمارتوں، ایک اسکول اور اسپتال پر مشتمل جدید رہائشی کمپلیکس گوادر ائیرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے نامزد حکام استعمال کریں گے۔

مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے ساتھ این جی آئی اے کے جدید رہائشی کمپلیکس کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی، سیوریج نیٹ ورک اور پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے، اور وائی فائی سسٹم بھی کام کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ رہائشی کمپلیکس کے ارد گرد گرین ایریا بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ صحت مند اور قابل رہائش بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنایا جا سکے اور رہائشیوں کے لئے ماحول دوست بنایا جا سکے۔

پہلے مرحلے میں کمپلیکس کے اندر اور باہر درخت لگائے جائیں گے، سبز ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے مقررہ حصوں پر درخت کے پودے اگائے جائیں گے۔

حکومت نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں جیسے یورپی سٹیزن ایکشن سروس اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن سے این جی آئی اے کا معائنہ کروانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے تاکہ سیکیورٹی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید، ایک زخمی

Mobeera Fatima

ملک کے مفادات کیخلاف کوئی کام نہیں کرنا، نہ کسی کے بہکاوے میں آنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment