Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویرات کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے پر بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ویرات کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے۔

رتوراج گائیکواڈ سے آن لائن بدتمیزی بھی ہونے لگی، رتوراج نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں 62 رنز بناکر رواں آئی پی ایل سیزن میں اپنا ٹوٹل 509 تک پہنچایا اور کوہلی سے اورنج کیپ بھی چھین لی۔

ویرات کوہلی اب 500 رنز کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں، سوشل میڈیا پر شائقین کپتان چنئی سپر کنگز کے پیچھے پڑگئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ اورنج کیپ کے حقدار نہیں ہیں، دوسرے نے کہا کہ آپ کھیل ہی اورنج کیپ کیلئے رہے ہیں، ایک نے لکھا کوہلی اگلے میچ میں یہ کیپ تم سے واپس چھین لے گا۔

Related posts

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکا میں جب میچ شروع ہو گا تو پاکستان میں تاریخ بدل چکی ہو گی

admin

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment