Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، تین پاکستانی امپائرز شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے تین امپائرز شامل ہیں۔

آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔

آفیشلز میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کریں گے۔

دیگر 17 امپائرز میں کمار دھرما سینا، کرس براؤن، مائیکل گف، کرس گیفنی، رچرڈ ایلنگورتھ، ایڈرین ہولڈسٹوک، رچرڈ کیٹل برو، جیارامن مدانا گوپال، نتن مینن، پاول رائفل، لینگٹون روزر، شاہد شوکت، روڈنی ٹکر، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی شامل ہیں۔

میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، ایڈریو پائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ شامل ہیں۔

Related posts

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کردیا

Mobeera Fatima

قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل

Mobeera Fatima

Leave a Comment