Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راجہ پرویز اشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش

صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، نئے ٹیکسز اور مجوزہ نجکاری پر وزیر خزانہ ارکان پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور دیگر اہم ادارے پرائیویٹائز کرنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلائے جائیں، پنشنرز پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، وزارت خزانہ اس کا متبادل حل تلاش کرے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد سے مرکز اور صوبوں میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی، غیر ضروری وزارتیں ختم کر کے وفاق پر مالی بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ صرف 6 گھنٹے میں ایک کروڑ روپے کے جرمانے

Mobeera Fatima

بنوں میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

Mobeera Fatima

کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment