Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار 3 دہشتگردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر اسی مقام پر ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 9 دستی بم ، کلاشنکوف ، میگزین، مختلف موبائل فونز اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ٹانک میں حملہ آوروں نے ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی نفری روانہ کر دی گئی۔

Related posts

ملک کے مفادات کیخلاف کوئی کام نہیں کرنا، نہ کسی کے بہکاوے میں آنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

جب چیف جسٹس آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment