Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں میں سے 7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔  جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارتخانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا  بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا تھا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ اسپتال روانہ کر دیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔

Related posts

رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment