Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

Related posts

مرغی کے فی کلو گوشت میں 8 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلا آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن قائم

Mobeera Fatima

ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملکیت میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment