Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ فردِ جرم مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی۔

فردِ جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ جبکہ وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر 2022ء میں آزادی مارچ کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Related posts

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے 28 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز تعیناتی کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی

admin

Leave a Comment