Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے

راولپنڈی: معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے۔ جبکہ 6 اور 7 مئی کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 40 شہری شہید ہوئے۔

بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اشتعال انگیزی سے 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئرٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Related posts

بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر دیئے

Mobeera Fatima

جشن آزادی پر عہد کریں عوامی ترقی کیلئے کام کرینگے، صدر زرداری

Mobeera Fatima

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment