Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے ، اس سانحے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

16 دسمبر 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے اے پی ایس پشور پر حملہ کیا، دہشتگرد اسکول کے عقبی راستے سے صبح 10 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوئے۔

دہشتگردوں نے آڈیٹوریم  ہال میں داخل ہوتے ہی ہر طرف گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اسکول کی دیواروں کو خون سے رنگ دیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 122 طلبہ ، پرنسپل ،اساتذہ اور دیگر عملے سمیت 147 افراد شہید ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھرپورکارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا ، بعدازاں اے پی ایس حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔

Related posts

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

admin

اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ایک روزہ سیریز جیتنے والی پاکستان پہلی ٹیم

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی

Mobeera Fatima

Leave a Comment