Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ن لیگ کا عابد شیرعلی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سابق وفاقی وزیرعابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے مشاورت کے بعد منظورکیا، واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سینئررہنما اورمعروف کالم نگارعرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ن لیگ نے فوری طورپرموزوں امیدوارکی تلاش شروع کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں وہ کل سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کرائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق عابد شیر علی کا پارلیمانی تجربہ، تنظیمی کرداراور پارٹی سے دیرینہ وابستگی انہیں اس نشست کے لئے مضبوط امیدواربناتی ہے۔

ن لیگ کے حلقوں میں اس فیصلے کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کی سینیٹ میں شمولیت ایوانِ بالا میں ن لیگ کی پارلیمانی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔

Related posts

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کر دی

admin

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

Mobeera Fatima

سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment