Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے حامی پرتشدد لوگ نہیں ہیں۔ اور اگر شکست ہوئی تو حامی پرتشدد نہ ہوں۔ تاہم جیت کے لیے پرامید ہوں۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ شکست کی صورت میں پرتشدد نہیں ہونا۔ ہار کی صورت میں بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا اور مجھے یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں۔ میرے حامی عظیم لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی جیت کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔ تاہم نتائج آنے میں وقت لگے گا۔ میرے خیال میں میری انتخابی مہم بہترین رہی تاہم ووٹ گننے میں 2 سے 3 دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اتنی تاخیر ہو رہی ہے تو قیمتی کمپیوٹر رکھنے کا کیا فائدہ؟ میں صرف غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ہوں اور جو بھی ہمارے ملک میں آنا چاہے اسے قانونی طریقے سے آنا چاہیے۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment