Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایلون مسک کا ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ 10 سال سے زائد عرصے تک کمپنی کے زیر استعمال دفتر کو بند کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی تشکیل نو کے طور پر ایلون مسک پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو صارفین کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے میں مدد دے گی۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ رقوم بھیجنا یا وصول کرنا چاہتے ہیں تو سان فرانسسکو میں کام کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے اسٹرائپ، بلاک (کیش ایپ) اور دیگر کو یہاں سے جانا پڑا۔

پوسٹ میں ایلون مسک کا اشارہ بظاہر کیلیفورنیا کے معاشی قوانین کی جانب ہے تاہم اسٹرائپ کے مطابق 2019 میں کمپنی نے سان فرانسسکو میں دفتر جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے چھوڑا تھا۔

ایکس چیف ایگزیکٹیو لِنڈا ییکارینو نے اسٹاف کو کی جانے والی ایک ای میل میں بتایا کہ یہ دفاتر آئندہ چند ہفتوں میں بند کر دیئے جائیں گے۔

Related posts

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات ، اہلیہ اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کروانے کی ہدایت

Mobeera Fatima

جوانوں کی کھلے آسمان تلے ٹریننگ ، حالت غیر ہونے لگی

admin

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment