Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ن لیگ کا عابد شیرعلی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سابق وفاقی وزیرعابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے مشاورت کے بعد منظورکیا، واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سینئررہنما اورمعروف کالم نگارعرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ن لیگ نے فوری طورپرموزوں امیدوارکی تلاش شروع کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں وہ کل سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کرائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق عابد شیر علی کا پارلیمانی تجربہ، تنظیمی کرداراور پارٹی سے دیرینہ وابستگی انہیں اس نشست کے لئے مضبوط امیدواربناتی ہے۔

ن لیگ کے حلقوں میں اس فیصلے کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی کی سینیٹ میں شمولیت ایوانِ بالا میں ن لیگ کی پارلیمانی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔

Related posts

وزارت ہاؤسنگ کا اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

Mobeera Fatima

مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment