Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پراسکیوٹرکی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

Related posts

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

پی سی بی کا انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment