Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کر دیا

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کر دیا۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے دادو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے اتحاد کے بغیر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سوچ سے آگے بڑھنا چاہیے، سندھ کی زمینیں اور معدنی وسائل پر لوٹ مار اور قبضہ برداشت نہیں کریں گے، ہمیں امیروں کی طرح سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید مرتضیٰ بھٹو کا نظریہ بڑھانے کے لیے ہم نئی سوچ اور نظریے سے آرہے ہیں اور ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر لاڑکانہ سے اپنا پہلا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

وہ لاڑکانہ کی کس نشست سے الیکشن لڑیں گے اس بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا، یاد رہے کہ لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار سیٹیں ہیں۔

Related posts

پنجاب میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی

admin

مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment