Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر عرفان جونیجو کی ایف سی بارسلونا سے بات چیت، نیا پراجیکٹ جلد متوقع

پاکستان کے معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دنیا کے مشہور فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے ساتھ تعاون کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف کراچی میں منعقدہ ایونٹ میڈیاورس 2.0 کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عرفان نے کہا کہ بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے اور ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر سب معاملات درست رہے تو یہ تعاون جلد حقیقت بن جائے گا۔

عرفان جونیجو جن کے یوٹیوب چینل کے 14  لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اپنے سفرناموں اور وِژول اسٹوری ٹیلنگ کے منفرد انداز کے باعث عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ اشتراک پاکستان کے یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستانی مواد تخلیق کاروں کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔

Related posts

سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف

Mobeera Fatima

اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

Mobeera Fatima

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment