Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آسٹریلیا کا نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے ہلاک

آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان کرکٹر انتقال  کر گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن میلبرن ایسٹ میں فرنٹری گلی (Ferntree Gully) میں واقع ’’والی ٹیُو ریزرو‘‘ کے نیٹس میں پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

کرکٹ وکٹوریہ نے بال تھروئنگ ڈیوائس کی گیند بین آسٹن کی گردن پر لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے بتایا کہ بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 11 برس قبل فلپ ہیوز کو لگی تھی ،کرکٹ آسٹریلیا اور کلب انتظامیہ نے کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

hospital

کرکٹر کوگیند خودکار بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی گئی تھی جوغیر معمولی رفتار سے آ کر سیدھی نوجوان کے سر اور گردن کے نازک حصے پر لگی تھی۔

Related posts

90 کی دہائی میں ہم بھی بھارت کو شکست دیتے رہے ہیں ، سلمان آغا کا ہارنے کے سوال پر انوکھا جواب

Mobeera Fatima

پی ایس ایل10، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی نئے انداز میں انٹری

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment