Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

‘یا علی’ گلوکار زوبین گرگ سمندری سیر کے دوران انتقال کر گئے

بھارت کے معروف گلوکار زوبین گرگ، جنہیں 2006 کی فلم گینگسٹر کے مقبول گانے “یا علی” نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق زوبین سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے موجود تھے، فیسٹیول سے قبل وہ اسکوبا ڈائیونگ کے شوق میں سمندر میں اترے، لیکن غوطہ لگانے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ زندگی کی بازی ہار گئے.

سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے انہیں آسام کی آواز اور ایک ایسا فنکار قرار دے رہے ہیں جس نے شمال مشرقی بھارت کو موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کروایا۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے تصدیق کی ہے کہ سنگاپور میں زوبین گرگ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے اور ان کا جسد خاکی بھارتی سفارت خانے کے افسران کی موجودگی میں مرحوم کے ہمراہ ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اور امریکا کے مابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

اسرائیل کا حزب اللہ کے 30 میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment