قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کل ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔
ٹوکیو میں جیولن تھرو کا کوالیفیکشن راؤنڈ پاکستان وقت کے مطابق 4 بجکر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔ اور جیولن تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کے لیے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کر دی۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان کل مقابلہ ہو گا۔ جبکہ جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے 8 بہترین جویلین تھرور کا فائنل کے لیے انتخاب جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں اچھا پرفارم کروں اور فائنل تک پہنچو۔
