دلجیت دوسانجھ کو امیتابھ بچن کے پاؤں چھونا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسند تنظیم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔
انتہا پسند تنظیم نے دلجیت پر الزام لگایا کہ اداکار و گلوکار کے اس عمل سے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے متاثرین کی تذلیل ہوئی ہے۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ امیتابھ بچن نے اس وقت ہجوم کوخون کے بدلے خون کے نعرے لگا کر بھڑکایا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں سکھ مرد، خواتین اور بچے ہلاک ہوئے تھے۔
یکم نومبر کو اکال تخت صاحب نے سکھ سکھ نسل کشی یادگار دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور یکم نومبر کو ہی دلجیت کا آسٹریلیا میں شو شیڈول ہے۔
انتہا پسند تنظیم نے دلجیت diljit dosanjh کے کنسرٹ کویادگار دن کی بے عزتی قرار دیا ہے اور دنیا بھر کے سکھ فنکاروں اور گروپوں سے کنسرٹ کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
انتہا پسند تنظیم کنسرٹ کے مقام پر ایک پینتھک ریلی کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ نسل کشی کی یاد کے دن کو کسی قسم کی تفریح یا تجارتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
