Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈبلیو ایچ او کا خسرہ و روبیلا مہم کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار طبی کارکنان کی تربیت کا آغاز

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے لیے ایک بڑے پیمانے کی حفاظتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس مہم کے تحت 17  نومبر سے 29 نومبر 2025 تک چھ ماہ سے 59 ماہ عمر کے 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور مہم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے 1  لاکھ 40 ہزار سے زائد صحت کارکنان کو تربیت دی جا رہی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مہم میں کمی رہ گئی تو 2026  میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 67 لاکھ بچے خسرہ کے سنگین خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خطرے والے اضلاع میں خسرہ و روبیلا کے ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، اس مشترکہ مہم میں پولیو ایراڈیکیشن انیشی ایٹو (PEI) اور ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (EPI) کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کریں گی۔

عالمی ادارۂ صحت نے ویکسینیٹرز، ٹیم سپروائزرز اور سوشل موبلائزرز کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیے ہیں تاکہ مہم کو زیادہ مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

Related posts

مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا مزید اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment