Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کرن جوہر کو بچپن میں کس چیز نے پریشان کیا؛ ہدایتکار نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے بچوں یش اور روہی کے وزن بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں موٹاپے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا، جس کا اثر آج بھی والدین کے طور پر میری پرورش پر نمایاں ہے۔

سابقہ ٹینس اسٹار سانیہ مرزا کے پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے بچپن کا 50٪ حصہ اتنا زخمی ہے کہ میں اپنے بچوں کے وزن بڑھنے پر پریشان ہو جاتا ہوں، میں بار بار کہتا ہوں، چینی مت کھاؤ، لیکن ایک حصہ چاہتا ہے کہ میں انہیں اس پابندی سے آزاد کر دوں۔

کرن جوہر نے اپنے تجربات یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ دبا گل کھیلو کیونکہ فٹبال تمہارے لیے نہیں ہے، یہ الفاظ آج بھی میرے ذہن میں گونجتے ہیں، اگر میرے بچے فٹبال کلاس مس کر دیں یا اسکول کی زیادہ کلاسوں کی وجہ سے نہ جا پائیں تو مجھے غصہ آتا ہے۔

کرن جوہر نے اعتراف کیا کہ وہ پرورش کے حوالے سے ایک متضاد صورتحال میں ہیں، کیونکہ معاشرتی دباؤ اور سوشل میڈیا کے اثرات ان کے جڑواں بچوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا اسکرین ٹائم محدود ہے، پھر بھی چیزیں سامنے آتی ہیں، اسکول میں کہی جانے والی باتوں کی وجہ سے، میں نے اپنا لباس بدل دیا ہے تاکہ انہیں خوف نہ ہو کہ لوگ اسکول میں کیا کہیں گے۔

Related posts

بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے، حبا بخاری

Mobeera Fatima

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

Mobeera Fatima

کیرئیر اور بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو فلمیں چھوڑ دوں گا، شاہ رخ خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment