Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سونم باجوہ کی نئی فلم ‘ایک دیوانے کی دیوانیت’ میں دیکھنے کو خاص کیا؟

فلم ‘صنم تیری قسم 2’ کی کامیاب ریلیز کے بعد، بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن رانے نئی فلم ‘ایک دیوانے کی دیوانیت’ کے ساتھ ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہیں۔

کل یعنی 21 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو میلپ زاویری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ سونم باجوہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

فلم کو ‘شدید رومانوی ڈرامہ’ قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف عشق، جنون اور درد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پرانی محبتوں کی خوشبو کو جدید انداز میں دوبارہ پیش کرتا ہے۔

شائقین میں جوش و خروش

فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کا پہلا ریویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں فلم کو ‘دل سے بنی ہوئی ایک جذباتی سوغات’ قرار دیا گیا ہے۔

معروف فلم ریویور راوی چوہدری نے لکھا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو دل سے نکلی ہے، یہ محبت، درد اور جنون کا امتزاج ہے جو آخری سین تک دیکھنے والے کو اپنی پکڑ میں رکھتا ہے۔

 

Related posts

ہمایوں سعید کا ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

مہر بانو کی نئی ویڈیو پر عوام پھٹ پڑے

Mobeera Fatima

امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے “طلاق” پرفیوم متعارف کروا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment