Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

آسمان پر ٹوٹتے تارے اصل میں کیا ہیں؟

کبھی رات کے آسمان پر ایک چمکتی ہوئی لکیر دیکھی ہے جو پلک جھپکتے غائب ہو جاتی ہے؟ ہم اسے عام طور پر ٹوٹتا تارہ یا shooting star  کہتے ہیں، مگر حقیقت میں یہ کوئی تارہ نہیں ہوتا۔

ٹوٹتا تارہ درحقیقت خلا سے آنے والا چھوٹا سا پتھر یا گرد و غبار کا ذره ہوتا ہے جو زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی تیز رفتاری سے جل اٹھتا ہے، جس کی وجہ سے آسمان پر ایک چمکتی ہوئی لکیر بنتی ہے، جو دیکھنے والوں کو کسی جادوئی لمحے کا احساس دلاتی ہے۔

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق جب یہ چھوٹے پتھر زمین کی فضا میں داخل ہو کر جلتے ہیں تو انہیں میٹیور کہا جاتا ہے، اکثر یہ فضا ہی میں جل کر ختم ہو جاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار ان میں سے کوئی بڑا ٹکڑا زمین تک پہنچ جائے تو اسے میٹیورائٹ کہا جاتا ہے۔

ناسا کے مطابق روزانہ تقریباً 48.5 ٹن میٹیورک مواد زمین پر گرتا ہے، اور اگر کوئی میٹیور اتنا روشن ہو کہ سیارے وینس سے بھی زیادہ چمکے، تو اسے فائر بال کہا جاتا ہے۔

Related posts

امریکہ، چاند پر خلابازوں کے فضلے کا حل بتانے والے کو 30 لاکھ ڈالر کی پیشکش

Mobeera Fatima

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

Mobeera Fatima

میٹا کا جیون ساتھی کی تلاش کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment