ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اینڈری رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جارح مزاج بیٹر رسل رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران 2 میچز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوں گے۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 سے 28 جولائی تک کھیلی جائے گی، رسل اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا کے سبینا پارک میں 22 جولائی کو اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
37 سالہ رسل 2019ء سے صرف ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، وہ 84 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
آندرے رسل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی ان کی زندگی کی سب سے فخریہ چیز رہی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اینڈری رسل کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ 15 سال تک آپ ویسٹ انڈیز کی شان کیلئے دل اور جذبے سے کھیلے، آپ کا شکریہ۔
