اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، ملتان، خانیوال، لیہ ، کوٹ ادو ، گجرات ، جہلم اورساہیوال میں دھند چھائی رہے گی۔
اس کے علاوہ پشاور، صوابی ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر اسموگ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بیشتر حصوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
