وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں عظیم فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی، وزیرداخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
پاکستان نے جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا اور حمایت کی وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔
