Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہم نے بھی فوج پرتنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے بھی فوج پرتنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے، شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہندوستانی میڈیا کو پاکستان کے خلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرسب کچھ تحریک انصاف کی مرضی سے ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر جوکچھ بھی ہو رہا ہے اس کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پرتنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پی ٹی آئی کھلی مخالفت کرتی ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی لابیز کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

پارٹی کے دو ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

Mobeera Fatima

پاکستان ریلویز نے رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment