Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے

اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔

بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے۔

Related posts

ایشیا کپ، آج پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

Mobeera Fatima

کرم کے قبائل میں لڑائی کا چوتھا روز ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ، 55 زخمی

Mobeera Fatima

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment