بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تاکہ وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق دیے بغیر شادی کر سکیں، کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق ہندو مرد ایک وقت میں صرف ایک شادی کر سکتے ہیں۔
دھرمیندر نے 1954 میں صرف 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، یہ شادی رواجاتی طور پر پنجابی ثقافت کے مطابق تھی، شادی کے بعد ان کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، جو کامیاب اداکار بنے، اور بیٹیاں وجیتا اور اجیتا، جو میڈیا کی دنیا سے دور رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر ہیما مالنی کے عشق میں گرفتار ہو گئے، لیکن اپنی پہلی بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے, اس لیے دھرمیندر اور ہیما نے 1979 میں اسلام قبول کیا اور نئے نام دلاور خان اور عائشہ رکھ لیے۔ 1980 میں دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ایشا دیول اور اہانہ دیول۔
دھرمیندر نے بھارتی سینما میں اپنی فلموں میں شاندار اداکاری سے بالی ووڈ کو بے شمار یادگار کردار دیے، جن میں “پھول اور پتھر”، “میرا گاؤں میرا دیس”، “یادوں کی بارات”، “رشمی کی ڈوری” اور “شعلے” شامل ہیں۔ یہ عظیم اداکار 89 سال کی عمر میں صبح ممبئی میں اپنے گھر پر ایک مختصر بیماری کے بعد انتقال کر گئے، لیکن دنیا ان کی عظیم شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی،
