Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

وقار یونس نے صائم ایوب کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنےکا مشورہ دیدیا

ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستانی اوپنرصائم ایوب(saim ayub) کی ناقص بیٹنگ کارکردگی پر سابق کپتان وقار یونس بھی بول پڑے۔

وقار یونس نے ایک کرکٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب بلاشبہ پاکستان کے بہترین ابھرتے ہوئے بلے باز ہیں لیکن حالیہ ناکامیوں نے ان کے اعتماد کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا میں نے اس وقت ہی کہہ دیا تھا (جب صائم دوسرا صفر بنا کر پویلین لوٹے تھے) کہ انہیں کچھ وقت کے لیے باہر بٹھانا ضروری ہے۔ یہ لڑکا باصلاحیت ہے مگر جب رنز نہ بنیں تو کھلاڑی مزید دباؤ میں آجاتا ہے اور یہی کچھ صائم کے ساتھ ہورہا ہے۔

سابق کپتان نے نوجوان بلے باز کی باڈی لینگویج پر بھی سوال اٹھایا۔ وقار یونس کے مطابق صائم جب بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو پہلے ہی دباؤ میں نظر آتے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ذہنی طور پر بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

Mobeera Fatima

سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیے جانے کا امکان

admin

Leave a Comment