اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پرٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق فرانس چوک سے ڈی چوک تک واک کا انعقاد کیا جائے گا جس کے باعث آج صبح 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک ریڈ زون کے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔
شہریوں کی سہولت کے پیش نظرٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا بھی اعلان کیا ہے، ریڈ زون میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد مارگلہ روڈ اورمیریٹ ہوٹل کے راستے استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفرصبروتحمل کا مظاہرہ کریں اورمتبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
