خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے مشال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا جبکہ ایڈجسمنٹ کے بعد پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں۔
