وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔
تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اسمبلی کا اجلاس 3 بجے مظفرآباد میں ہو گا، پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کیلئے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا گیاہے۔
اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم کے طور پرانتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلئے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔
