Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویرات کوہلی کا میچ کے دوران ناگن ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی میچ کے دوران ناگن ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارت کا جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ویرات کوہلی کا “ناگن ڈانس” سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویرات کوہلی کے ناگن ڈانس پر شائقین نے کہا کہ “پرانا ویرات کوہلی” واپس آ گیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران ویرات کوہلی بہترین فارم میں ہیں۔ اور فیلڈ پر بھی ان کے مختلف انداز وائرل ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران جب بھارتی باؤلر نے پانچویں اوور میں وکٹ لی تو ویرات کوہلی خوشی میں “ناگن ڈانس” کرنے لگے۔ ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویرات کوہلی کا  میدان میں ناگن ڈانس کیمرے میں ریکارڈ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakal News (@sakalmedia)

 

Related posts

ہمیں بطور قوم ساتھ مل کر کام کرنا آتا ہی نہیں ہے، ثقلین مشتاق

admin

دوسرا ٹیسٹ، دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی میں ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment