Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح، ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  2025-27 کی اسٹینڈنگز جاری کردی۔

پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان pakistan کی 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس کی شرح ہے۔

ڈبلیو ٹی سی ( WTC )  2027-2025 میں آسٹریلیا سر فہرست ہے۔ سری لنکا تیسری پوزیشن پر ہے، بھارت چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

بنگلا دیش چھٹے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا اس شکست کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہے، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں نمبر ہے اور نیوزی لینڈ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں ڈبلیو ٹی سی میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

Related posts

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارت کو سبق حاصل ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

Mobeera Fatima

Leave a Comment