وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی نواز شریف کے ویژن اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی مریم نواز کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے، الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں 12 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
