Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا نے 19 ممالک کے افراد کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی

امریکی انتظامیہ نے 19 غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پابندی میں گرین کارڈ، شہریت اور دیگر امیگریشن عمل شامل ہیں، جن درخواستوں پر کارروائی شروع ہو گئی تھی، انہیں بھی روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے اس اقدام کی بنیاد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو بتایا ہے۔

یہ 19 ممالک وہی ہیں جن پر جون 2025 میں جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

ان ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، یمن، میانمار، سوڈان، چاڈ اور دیگر شامل ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت ان درخواستوں کو دوبارہ جائزے (re-review) کے عمل سے گزرنا ہوگا، ضرورت پڑنے پر ان افراد کے انٹرویو یا ری انٹرویو کر کے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد کیا گیا ہے جب واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی، اور ایک افغان نژاد شخص کو اس حملے کا ملزم قرار دیا گیا۔ مذکورہ واقعے کے تناظر میں انتظامیہ نے قانونی امیگریشن پر سختی کی پالیسی کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

Related posts

صمود فلاٹیلا پر حملہ ، کولمبیا کا اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرکے تجارتی معاہدہ ختم کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment