Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

راولپنڈی: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی بحری جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

امریکی بحری جہاز کے دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ اور دورے کے اختتام پر امریکی اور پاک بحریہ کے درمیان مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی بحری جہاز کے دورے سے قیام امن کی کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

Related posts

‘مودی خالی برتن کیطرح شور مچا رہے ہیں’، پاکستانیوں کا بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب

Mobeera Fatima

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملہ ، الجزیرہ کے صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment