Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مغوی فوری رہا کیے جائیں۔ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے اور اب حماس کی باری ہے۔ حماس شرائط کو قبول کرے ورنہ خطرناک نتائج سے خبردار کر رہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ میری حماس کو آخری وارننگ ہے۔ اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔ لگتا ہے غزہ کے حوالے سے جلد کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق 20 زندہ لوگ اور تقریباً 38 لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔

Related posts

طیب ایردوان کا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment