امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اہم معدنیات (Critical Minerals) سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا توڑ کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت دونوں ممالک اگلے چھ ماہ میں ایک، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
معاہدے کے مطابق نایاب معدنیات کی قیمت کے لیے کم سے کم قیمت (Price Floor) مقرر کی جائے گی، جس کا فائدہ مغربی ممالک کی کان کنی کی صنعت کو پہنچے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ چین کی نایاب معدنیات پر اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے، جبکہ آسٹریلیا عالمی سپلائی چین میں مغربی دنیا کا ایک اہم پارٹنر بنتا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے آسٹریلیا کے امریکہ میں سابق وزیراعظم اور موجودہ سفیر کیون رڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پسند نہیں اور شاید کبھی کروں گا بھی نہیں۔
رڈ نے 2020 میں ٹرمپ کو “تاریخ کا سب سے تباہ کن صدر” قرار دیا تھا۔
Kevin Rudd has been completely humiliated by President Trump as press gallery breaks out into laugher.
First Trump says he doesn’t even know who the Australian Ambassador is, and then as Rudd tries to speak, Trump cuts him off, saying;
"I don’t like you either and probably… pic.twitter.com/RSdpDCBpZQ
— Craig Kelly:🇦🇺Foundation for Economic Education (@craigkellyAFEE) October 20, 2025
