Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

عراق میں انوکھی انتخابی مہم، امیدوار خاتون، الیکشن پوسٹرز پر شوہر کی تصویر آویزاں

اعراق کے شہر کرکوک میں مقامی خاتون امیدوار شیما سامی کے الیکشن پوسٹرز پر ان کی بجائے ان کے شوہر شیخ احمد ابراہیم کی تصاویر آویزاں ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث چھڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون تقدم پارٹی کے پلیٹ فارم سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں لیکن شہر کی دیواروں، بل بورڈز اور بینرز پر اُن کے شوہر کی تصاویر نمایاں طور پر لگی ہوئی ہیں، بہت سے شہریوں نے ابتدا میں یہ سمجھا کہ امیدوار شوہر ہیں، جبکہ دراصل انتخاب میں حصہ لینے والی خاتون شیما سامی ہیں۔

شیخ احمد ابراہیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پوسٹرز پر ان کی تصویر لگانے کا مقصد صرف قبائلی شناخت ظاہر کرنا ہے، ہماری روایتی قبائلی معاشرت میں تصویر سے زیادہ خاندان، قبیلے اور رشتے داری کو اہمیت دی جاتی ہے، اسی لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے

Mobeera Fatima

یونان کی سمندری حدود میں24گھنٹوں میں100 سے زائد زلزلے

Mobeera Fatima

Leave a Comment