سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو کارروائیوں کے دوران 23 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے سرپرست یافتہ فتنہ الاخوارج کے 12 دہشت گرد ٹارگٹڈ آپریشن میں مارے گئے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشن میں مزید 11 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ایک اور گروہ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر ایک اور آپریشن کیا گیا، عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم، خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور 23 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف. کی۔
