Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی طلبہ کے ڈیزائن کردہ دو مصنوعی سیارے خلا میں روانہ

ریاض: سعودی عرب کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی طلبہ کے ڈیزائن کردہ 2 مصنوعی سیارے روضة اسکوب اور أفق کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ سیارے جامعہ أم القرى اور جامعہ الامیر سلطان کے طلبہ نے ’’ساری‘‘ مقابلے کے تحت تیار کیے، جس میں چھوٹے مصنوعی سیارے بنانے اور ڈیزائن کرنے کی صلاحیتیں پرکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

اس کامیاب اجراء کا تعلق ایک مسابقتی مرحلے سے ہے۔ جس میں 42 سعودی یونیورسٹیوں کے 480 سے زائد طلبہ کی ٹیمیں حصہ لیتی رہی ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ اور سائنسی معیار کے مطابق چھوٹے سیاروں کے ڈیزائن میں مقابلہ کیا۔

اس مقابلے کا مقصد طلبہ کو عملی تجربات فراہم کرنا اور انہیں مصنوعی سیارے ڈیزائن، تعمیر اور آپریشن میں مہارت دینا، نیز سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

Related posts

غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی نماز فجر میں مصروف فلسطینیوں پر بمباری ، 100 شہید

Mobeera Fatima

ابو ظبی نے سمندر کی صفائی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment