قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طویل مدت تک کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود نے ریڈ بال کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے شان مسعود کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے مکمل دورانیے یعنی اگلے دو سال تک پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی چیئرمین نے شان مسعود اور اظہر محمود کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں مکمل آزادی سے فیصلے کر سکیں گے، جن میں ٹیم سلیکشن بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ دونوں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں۔
